چودھری نثارکی لارڈ نذیر احمد سے ملاقات،ایم کیو ایم پر تبادلہ خیال

چودھری نثارکی لارڈ نذیر احمد سے ملاقات،ایم کیو ایم پر تبادلہ خیال

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے لارڈ نذیر احمد سے گزشتہ روز ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ بانی متحدہ کے معاملے پر حکومت پاکستان کے تحفظات ہیں،برطانوی سر زمین پر پاکستانی کا قتل ہوا،قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا برطانوی حکومت کی ذمے داری ہے۔ ملاقات کے دوران بانی ایم کیو ایم کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، بانی متحدہ کے معاملے پر حکومت پاکستان کے تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،برطانوی سر زمین پر پاکستانی کا قتل ہوا،قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا برطانوی حکومت کی ذمے داری ہے۔

مزید : صفحہ اول