عمران خان کا ’’مے فیئر‘‘ فلیٹس کے سابق مالکان سے ملاقات کا فیصلہ

عمران خان کا ’’مے فیئر‘‘ فلیٹس کے سابق مالکان سے ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے قریبی ساتھی شیخ رشید کے ہمراہ اہم مشن کی تکمیل کیلئے آج لندن روانہ ہوں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی پہلے ہی برطانیہ پہنچ چکے ہیں جبکہ مے فیئر فلیٹس کی دستاویزات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج لندن جائیں گے جہاں وہ مے فیئر فلیٹس فروخت کرنے والے مالکان سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر ان کے قریبی ساتھی شیخ رشید احمد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

مزید : صفحہ اول