وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہیلتھ میں اصلاحاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہیلتھ میں اصلاحاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں اصلاحاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف 18 رکنی سٹیرنگ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری سٹیرنگ کمیٹی کے کو۔کنوینرز ہوں گے۔ سٹیرنگ کمیٹی کا ہر ہفتے باقاعدگی سے اجلاس ہوگا جس میں پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ میں بہتری لانے کیلئے اصلاحات کے پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا۔ سٹیرنگ کمیٹی صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے اہداف کا تعین کرکے مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے کام کرے گی اور ترکی کے محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ طے پائے جانے والے امور کو تیزی سے آگے بڑھانے اور اس ضمن میں کئے جانے والے اصلاحاتی اقدامات کو مانیٹر کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -