توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے شہری ظفر ظہیر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے محکمہ مال کے کرپٹ افسروں کے بارے میں انفارمیشن کمیشن سے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت معلومات مانگی تھیں لیکن انہیں محکمہ مال کے افسروں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کو حکم دیا کہ درخواست گزار کی درخواست کے مطابق محکمہ مال کے افسروں بارے معلومات فراہم کی جائیں۔

مزید : صفحہ آخر