ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواست سیکرٹری ماحولیات اور ڈی سی او فیصل آباد طلب

ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواست سیکرٹری ماحولیات اور ڈی سی او فیصل آباد طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے سمندری روڈ فیصل آباد پر مصنوعی سونا بنانے والے کارخانوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ماحولیات اور ڈی سی او فیصل آباد کو 21 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد امین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے عدالت تو آگاہ کیا کہ سمندری روڈ پر مصنوعی سونا بنانے کے کارخانے قائم ہیں، مصنوعی سونا بنانے میں زہریلے کیمیکلز استعمال کئے جاتے ہیںآلودگی کی وجہ کئی برسوں سے شہری سانس اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،کارروائی کا حکم دیا جائے اور کارخانوں کو ماحولیاتی آلودگی قابو پانے کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -