محکمہ صحت پنجاب کے بجٹ ، خالی سیٹوں کا ریکارڈاور افسروں کے موجودہ گریڈ کی تفصیلات طلب

محکمہ صحت پنجاب کے بجٹ ، خالی سیٹوں کا ریکارڈاور افسروں کے موجودہ گریڈ کی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت پنجاب کے لئے 2014-15ء کے لئے مختص بجٹ کی تفصیلات،صوبہ بھر میں گریڈ 17,،18 اور 19میں ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں کا ریکارڈ اورمحکمہ صحت پنجاب میں چڑاسی سے لے کر سیکرٹری صحت کے اصل گریڈ اور ان پر تعینات افسروں کے موجودہ گریڈ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے اس سلسلے میں دائر پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر اظہار کی درخواست پر محکمہ صحت کے ملازمین اور ڈاکٹروں کے خلاف زیر التواء محکمانہ انکوائریوں،نیب اور اینٹی کرپشن میں زیر التواء تحقیقات کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت پنجاب میں ڈاکٹروں کی زیرالتواء ترقیوں کی رپورٹ اور ترقیوں کے حوالے سے کئے جانے والے تمام اجلاسوں کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی جائیں۔

مزید : صفحہ آخر