ڈائریکٹر ایڈمن پبلک انسٹرکشن کی نشستوں کیلئے انتہائی عجلت کا مظاہرہ

ڈائریکٹر ایڈمن پبلک انسٹرکشن کی نشستوں کیلئے انتہائی عجلت کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(محمد نواز سنگرا)ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کی بھرتی کیلئے 10نومبر کو جاری کیے جانیوالے میموپر کاغذات جمع کرانے کی تاریخ بھی 10نومبر مقرر کر دی ۔ متعدد گریڈ 20کے افسران ڈی پی آئی کالجز کی پرکشش سیٹ پر درخواستیں جمع کرانے سے محروم رہے ہیں۔ 10نومبر کوڈائریکٹر ایڈمن پبلک انسٹرکشن کی طرف سے میمو جاری کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم سے گریڈ 20کے افسران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں کہ وہ ڈی پی آئی کالجز کی سیٹ پر درخواستیں جمع کرائیں۔جس پر 10نومبر کی ہی تاریخ مقرر کی گئی ہے کہ امید واردرخواستیں جمع کرائیں ۔قوانین کے مطابق مذکورہ لیٹر ڈائریکٹر کالجز کو ارسال کیا گیا ہے جبکہ محض چند گھنٹے ہونے کی وجہ سے متعدد قابل افسران ڈی پی آئی کی پرکشش سیٹ پر درخواستیں دینے سے محروم رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اقدام محض اپنوں کو نوازنے کیلئے کیا گیا ہے جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے جس سے شعبہ تعلیم سے وابستہ افسران کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -