قطرکی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کاکلیدی کردارہے،ثقیل بن سائر
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل ) ڈپٹی چیئرمین سپریم کورٹ آف قطر وشاہی خطیب ،ثقیل بن سائرزیددوریش الشمری نے کہاکہ عرب ممالک پاکستان کوایک ابھرتی ہوئی عظیم اسلامی ،فلاحی ومعاشی طاقت کے طورپر دیکھ رہے ہیں ،یہ امران کے لئے باعث اطمینان ہے کہ پاکستانی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے ۔ وہ یہاں فیصل آبادمیں شہریوں کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم وہ عظیم قوم ہے کہ مسلم امہ کوجب بھی کوئی تکلیف ہوتوسب سے پہلی آوازپاکستان سے ہی اٹھتی ہے ۔قطرکی تعمیرترقی میں پاکستانیوں کاکلیدی کردارہے جس کو قطر کی عوام کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی ،تقریب کے میزبان پاکستان نوورزآپریٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے کہاکہ پاک قطر دیرینہ تعلقات اور قطری قیادت کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعشاریے یااعدادوشمارلائق تحسین ہے ،تجارت کے فروغ کے لئے دونوں ملکوں کے عوام کوقریب لانے کی ضرورت ہے جس کے لئے دونوں ملکوں کے ہر سطح کے وفود کاتبادلہ انتہائی اہم ہے ،حافظ شفیق کاشف نے کہاکہ قطری عوام کی تعلیم وتربیت اور اسلامی تشخص کواجاگر کرنے کے لئے علما ومشائخ کاکردار قابل تقلید ہے ۔شیخ ثقیل نے پاکستان ٹوورزآپریٹرایسوسی ایشن کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف کا تقریب کے انعقاد پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور قطر سیاحت کے میدان میں بھی ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں لہٰذا یسے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں دوست ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں چیف ایگزیکٹوبلینوٹریولز میاں ضیاء الرحمن اور حافظ شفیق کاشف نے فیصل آباد کے شہریوں کی طرف سے معزز مہمان کو اعزازی شیلڈ پیش کی ،عشائیہ تقریب میں جن نمایاں شخصیات نے شرکت کی ان میں وفاق المداس سلفیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ پروفیسریٰسین ظفرء جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے صدر مدرس حافظ مسعود عالم ء شیخ الحدیث مولانایونس بٹ ء سینئرنائب صدر ایوان صنعت وتجارت راوسکندر اعظم ،سابق صدر چیمبر زاہد اسلم صدر جامعہ سلفیہ حاجی بشیر احمد رکن پنجاب اسمبلی حاجی الیاس انصاری وحاجی سعیدء ضلعی صدرپی ٹی آئی وکلاؤنگ میاں طیب ایڈووکیٹ ،سابق صدرچیمبرایوب صابرء چیئرمین سٹی کونسل حلقہ نمبر35چوہدری عبدالغفوراور غلام بھیک اعوان کے نام خاص طورپرقابل ذکرہیں ۔