پنجاب اسمبلی میں بھی شراب پر پابندی کے لئے قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں بھی شراب پر پابندی کے لئے قرارداد جمع

لاہور( نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے سندھ کی طرح پنجاب میں بھی شراب پر پابندی لگانے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔قرارداد میں کہاگیا ہے کہ’’پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتاہے کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی شراب کے بنانے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر