ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن نے فیصل آباد تا شورکوٹ سیکشن کا معائنہ کیا

ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن نے فیصل آباد تا شورکوٹ سیکشن کا معائنہ کیا

لاہور(خبر نگار خصوصی)ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن راؤ وقار احمد شاہدنے گزشتہ روز ڈویژنل افسران کے ہمراہ فیصل آباد تا شورکوٹ سیکشن کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی سی او حمدان نذیر ،ڈویژنل انجنئیر محمد معلم، ڈویژنل الیکٹریکل انجنئیر محمد معلم اور دیگر موجود تھے۔ اس دوران ڈی ایس نے ریلوے بلڈنگ،ریکارڈ، ٹریک ،پل اور ریکارڈ کا بخوبی جائزہ لیں گے اور بہتر کارکردگی پر سر شمیر ریلوے اسٹیشن پر اے ایس ایم محمد عمران اور جانی والا ریلوے اسٹیشن پر رانا عبدالکریم کو ایک ایک ہزار روپے نقد انعام دیا۔ڈی ایس وقار احمد شاہد نے ریلوے ملازمین کو بہتر کام کی ترغیب دی ۔

مزید : صفحہ آخر