زرداری کیخلاف مقدمہ غداری کے اندارج کی درخواست بحال، 25نومبر کو وکلاء دلائل کیلئے طلب

زرداری کیخلاف مقدمہ غداری کے اندارج کی درخواست بحال، 25نومبر کو وکلاء دلائل ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست بحال کرتے ہوئے وکلا ء کو 25نومبر کو دلائل کے لئے طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے سردار آفتاب ورک کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نے سابق صدر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی تھی، درخواست گزار نجی مصروفیت کی وجہ سے کیس کی پیروی کے لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، خارج کردہ درخواست دوبارہ بحال کی جائے، درخواست گزار کے مطابق آصف علی زرداری نے کراچی میں 6 جون 2015ء کو پاک فوج کے خلاف تقریر کی، آصف علی زرداری کی فوج کے خلاف تقریر غداری کے مترادف ہے۔

مزید : صفحہ آخر