سرکاری حکام کی نااہلی سے پنجاب بھر کے سکولوں میں آئی ٹی لیب کا منصوبہ ناکام

سرکاری حکام کی نااہلی سے پنجاب بھر کے سکولوں میں آئی ٹی لیب کا منصوبہ ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیاقت کھرل) صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں طلباء و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا آئی ٹی لیب پروجیکٹ ٹھوس حکمت عملی نہ ہونے کے باعث ناکام ہوگیا ، کہیں آئی ٹی ٹیچرز کمیاب تو کہیں کمپیوٹرز ناپید جبکہ سکولوں میں سے کمپیوٹرزکے قیمتی پرزہ جات اڑا لئے گئے ۔ وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی ۔ ’’پاکستان‘‘ کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں 5 ارب سے زائد لاگت سے شروع کیا گیا آئی ٹی لیب منصوبہ ضلعی تعلیمی سربراہوں ( ای ڈی اوز) اور ڈی ای اوز کی عدم دلچسپی کے باعث فلاپ ہو کر رہ گیا ،ذرائع کے مطابق سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں اور ہیڈ مسٹریس نے آئی ٹی کے ٹیچروں کو کمپیوٹرز کی تربیت پر مامور کرنے کی بجائے دفتری امور چلانے اور نصابی تعلیم دینے کی ذمہ داریاں دے رکھی ہیں جبکہ کمپیوٹر لیب کیلئے نصب کیے گئے اکثر کمپیوٹرز اور آئی ٹی لیب کے قیمتی پرزہ جات غائب کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خفیہ رپورٹ پر سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے حکام نے کہا ہے کہ آئی ٹی منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے 500 سے زائد مزید آئی ٹی ٹیچرز بھرتی کر لیے ہیں جبکہ آئی ٹی لیب کی نگرانی ڈی ای اوز کی جگہ سکولوں کے سربراہوں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ اس میں قیمتی پرزہ جات کے غائب ہونے پر کارروائی بھی کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -