سندھ اسمبلی: ارکان خوش گپیوں میں مصروف رہے

سندھ اسمبلی: ارکان خوش گپیوں میں مصروف رہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعرات کو کئی مواقع پر ارکان ایوان میں ہونے والی بحث اور قانون سازی سے لاتعلق رہ کر آپس میں خوش گپیاں کرنے میں مصروف نظر آئے ۔ ایک موقع پر ایوان میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں بینچوں پر موجود ارکان آپس میں ٹولیوں کی شکل میں بیٹھ کر گفتگو میں مصروف نظر آئے اور ان کی توجہ ایوان کی کارروائی کی جانب نہیں تھی ۔ اس صورت حال کا ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی جانب سے کوئی نوٹس بھی نہیں لیا گیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول