گورنر سندھ روبہ صحت، ڈسچارج کرنے کا فیصلہ نہیں کیا: ترجمان

گورنر سندھ روبہ صحت، ڈسچارج کرنے کا فیصلہ نہیں کیا: ترجمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی روبہ صحت ہیں لیکن اب تک ڈاکٹرز نے انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔گورنر ہاؤس ترجمان کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔ انہیں دو روز آئی سی یو میں رکھنے کے بعد روم میں شفٹ کر دیا گیا تھا جبکہ ان کے متعدد ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے۔گورنر ہاؤس ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم طبیعت میں مزید بہتری آنے پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی اتوار 13 نومبر کو چیسٹ انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول