میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات آج ہونگے‘ انتظامات مکمل

میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات آج ہونگے‘ انتظامات مکمل

ملتان، میلسی، کوٹ ادو،چوک سرور شہید، وہاڑی، خانیوال، کبیر والہ، گگو منڈی، گڑھا موڑ ، منچن آباد، اوچشریف، جیٹھہ بھٹہ ، صادق آباد، جام پور (خبر نگار+ نمائندگان) ضلع کونسل کے بعد میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات آج ہونگے، پولنگ کے انتظامات مکمل پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4بجے تک جاری رہیگی اس سلسلہ میں ملتان سے خبر نگار کیمطابق بلدیاتی مخصوص نشستوں کے حوالے سے آج میونسپل کمیٹیوں کے انتخابات ہوں گے ضلع ملتان میں میونسپل کمیٹی شجاعباد اور جلالپور پیر والہ میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں واضح رہے کہ شجاعباد اور جلالپور پیر والہ کی میونسپل کمیٹیوں میں مخصوص نشستوں کی تعداد 6، 6 ہے جس میں قوانین کی 3 ، کسان ورکر کی 1، یوتھ کی 1 اور غیر مسلم کی 1 سیٹ شامل ہیں میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے تحت میونسپل کمیٹی میلسی کے 12وارڈزکیلئے مختص6مخصوص نشستوں پر13امیدواران کے درمیان آج موٗرخہ 17نومبر2016ء کوٹی ایم اے میلسی میں الیکشن ہورہے ہیں جن میں خواتین کیلئے مختص3نشستوں پرمسلم لیگ(ن) کی ٹکٹ ہولڈر ز فوزیہ کریم زوجہ محمدکامران انتخابی نشان شیر۔نسیم مائی زوجہ محمداکمل انتخابی نشان شیر۔پیپلزپارٹی کی ٹکٹ ہولڈر زبیدہ ملک زوجہ ملک مختیاراحمدانتخابی نشان تیر ۔تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر یاسمین زوجہ رشیداحمدانتخابی نشان بلا۔آزاد امیدوار صابرہ کوثر زوجہ محمداشرف انتخابی نشان پریشر ککر۔ ورکرکیلئے مختص1نشست پرمسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈرامیدوار راشد علی ولدشمشادعلی انتخابی نشان شیر۔تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈ امیدوارر تاج محمد ولدمحمدصدیق انتخابی نشان بلا۔پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈ رامیدوارملک جمیل احمدبھٹو ولدخدابخش انتخابی نشان تیر۔ اقلیت کیلئے مختص 1نشست پرمسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈ رامیدوارفیاض قیصرولدلالہ مسیح انتخابی نشان شیر۔تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر امیدوارساجدمسیح ولد صفدر مسیحانتخابی نشان بلا۔پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار چوہدری یعقوب مسیح ولدغلام مسیح انتخابی نشان تیر۔ یوتھ کیلئے مختص ایک نشست پرمسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ ہولڈرمیدوار محمداکمل ولدمحمداسلم انتخابی نشان شیر۔تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر حمزہ زوہیب خیرپوری ولد محمدنسیم انتخابی نشان بلا کے درمیان الیکشن ہوگا پولنگ آج صبح9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گی۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی10 مخصوص نشستوں کیلئے 2اقلیتی،1یوتھ،2لیبراور خواتین کی 5نشستوں کیلئے 28امیدواروں جن میں لیبر کیلئے5امیدوراوں،فخرامام سید،خورشید احمد شیدا،محمد اظہر مشوری،،مختیار احمد رحمانی،محمد رضوان،اقلیت کیلئے 4 ہدایت مسیح،طارق مسیح،بنیامین مسیح،یوسف مسیح،یوتھ کی 3سیٹوں کیلئے3 امیدواروں خان محمد،ذیشان آصف،محمد یاسرجبکہ خواتین کی 5 نشستوں کیلئے 16خواتین نجمہ ملک،فردوس کوثر،نسیم بی بی،شائستہ نذیر،زکیہ بی بی،ارشاد بی بی،گلشن پروین،زاہدہ پروین،ناہید اختر،کلثوم اختر،نسرین بی بی،رضیہ مائی،وزیراں بی بی،گلنازبی بی،نوشابہ بی بی،بشریٰ پروین کے مابین مقابلہ ہوگا کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹرکے مطابق بلدیاتی انتخابات کی ضلع کونسل کی 25مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن ہنجرا گروپ کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے ہنجرا گروپ کے ضلعی چئیرمین شپ کیلئے نامزد امیدوارملک غلام قاسم ہنجرا کی ٹکٹ یقینی ہوگئی ہے مخصوص نشستوں کے غیر سرکاری اعلان ہونے اور ہنجرا گروپ کی بھاری اکثریت کی کامیابی پر حامی اور چئیر مین ہنجرا ہاؤس اکٹھے ہوگئے اور ملک غلام قاسم ہنجرا کو کندھوں پر اٹھالیا اور ہنجرا گروپ زندہ باد ،مسلم لیگ ن زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم ہوئی ہیں چوک سرور شہید سے سپیشل رپورٹر کیمطابق چوک سرور شہید سے اقلیتی نشستوں پر دو ممبر ضلع کونسل آزاد حیثیت سے کامیاب تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ضلع مظفرگڑھ کی مخصوص نشستوں پر ممبر ضلع کونسل کے لیے اقلیتی نشست پر آزاد حیثیت سے خالد راحیل سالک اور ولائیت مسیح چوہان کامیاب ہوگئے جبکہ باقی تین اقلیتی نشستوں پر مسلم لیگ نون کے لوگ کامیاب ہوئے ہیں وہاڑی سے بیورورپورٹ+نا مہ نگار کیمطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بلدیہ وہاڑی کی مخصوص نشستوں پر آج17نومبر کو ہونے والے الیکشن میں بلدیہ کی مخصوص نشستوں میں سے خواتین کی پا نچ سیٹس مزدور ایک سیٹ یوتھ ایک سیٹ اور قلیت کی ایک سیٹ پر مقابلہ ہو گا ، خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے سات خواتین امیدوار مزدور کی ایک نشست پر 2امیدوار یوتھ کی ایک نشست کیلئے 2امیدوار جبکہ اقلیت کی ایک نشست کیلئے چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا بلدیہ کی تمام مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے ہی امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں مسلم لیگ(ن) کے ایک گروپ کی سرپرستی ایم این اے طاہر اقبال چودھری جبکہ دوسرے گروپ کی قیادت ایم این اے تہمینہ دولتانہ اور ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کررہے ہیں دریں اثناء ضلع کونسل کی خواتین کی 15مخصوص نشستوں میں سے 11کا میاب خواتین کے ناموں کااعلان کردیا گیا جبکہ پانچ خواتین کے ووٹ برابرہونے کی وجہ سے اسی طرح اقلیتوں کی پا نچ مخصوص نشستوں میں سے چار نشستوں کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ دو اقلیتی امیدواروں کے ووٹ برابر ہونے کی بناء پر ریٹرنگ آفیسر میاں اظہر جاوید نے پا نچ خواتین اور دو اقلیتی امیدواروں کو 18نومبر کو طلب کرلیا اور ان کے درمیان امیدواروں کی باہمی رضامندی سے ٹا س یا قرعہ اندازی کے ذریعے فیصلہ کیا جا ئے گا 5خواتین میں سے ایک خاتون امیدوار اور دو اقلیتی امیدواروں میں سے ایک اقلیتی امیدوار نشست سے محروم ہوجائیں گے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ضلع کونسل وہاڑی کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں ایم این اے تہمینہ دولتانہ کی نامز د امیدوار برائے ممبر ضلع کونسل زینب بی بی جنکا انتخابی نشان "شیر"تھا ذرائع کے مطابق اس مسلم لیگ(ن) کی خاتون امیدوار کو ایک ووٹ بھی کا سٹ نہ ہو سکا ، جس پر شہر بھر میں چہ مگویاں کی جارہی ہیں گگو منڈی سے نامہ نگارکے مطابق ضلع کونسل وہاڑی کی مخصوص نشستوں پر گزشتہ روز ہونے والے الیکشن میں ن لیگ کے نامزد امیدوار برائے ٹیکنو کریٹ و چیئر مین ضلو کونسل وہاڑی سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی نے اپنے مخالف پی ۔ٹی۔ آ ئی اور مسلم لیگ ن کے ایم ۔این ۔اے طاہر اقبال کے مشترکہ امیدوار رضوان خان ڈاہا ایڈوکیٹ کو 33کے مقابلہ میں 67ووٹوں سے شکست دی پیر غلام محی الدین چشتی کی کامیابی کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے اعلان کے ساتھ ہی گگو منڈی اور شیخ فاضل میں ان کی رہائش گاہ پر سینکڑوں حامی جمع ہو گئے اور بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔غلام محی الدین چشتی کو مسلم لیگ ن ٹیکنو کریٹ اور ضلعی چیئر مین کی نشست پر امیدوار نامزد کیا تھا عوامی رائے کے مطابق ان کی بطور چیئر مین ضلع وہاڑی کی کامیابی یقینی ہے ۔ گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر کیمطابق ملک پرویز فاروق رتھ کی کامیابی پر حامیوں کا جشن،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن اور منیس گروپ کے نامزد امیدوار برائے کسان ممبر ضلع کونسل وہاڑی ملک پرویز فاروق گزشتہ روز ہونے والے مخصوص نشستوں پر انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے جس پر ان کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مخصوص نشستوں تحصیل میونسپل کمیٹی خانیوال کے الیکشن آج ہونگے کل10نشستوں پر14امیداوروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں9مسلم لیگ ن اور 5آزاد امیدوار میدان میں ہیں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد 5،اقلیت کی2،لیبر کی 2جبکہ یوتھ کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے خاور نیاز بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ کبیروالا سیتحصیل رپورٹر کیمطابق کبیروالا میونسپل کمیٹی میں آج مخصوص نشستوں میں سے صرف ایک نشست لبیر کونسلر کے لئے پولنگ ہوگی ۔ اس نشست پر خالد جاوید رانا اور شیخ فضیل انور مد مقابل ہیں ۔گزشتہ روز شیخ فضیل انور نے اس نشست سے دستبرداری کے لئے تحریری درخواست ریٹرننگ آفیسر کو دی تاہم اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر امجد علی نے درخواست واپسی کا معین وقت گزر جانے کی وجہ سے درخواست وصول نہیں کی ہے۔ اب اس نشست پر صرف پولنگ ہوگی اور مقابلہ نہیں ہوگا کیونکہ شیخ فضیل انور نے اپنے گروپ کے مشورے کے بعد الیکشن سے دستبرداری کی تصدیق کردی ہے منچن آباد سے تحصیل رپورٹر کیمطابق میونسپل کمیٹی منچن آباد میں خواتین کی تین مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ آج ہو گی ،پولنگ کا عمل ٹی ایم اے منچن آباد میں ہو گا جس میں پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض پروفیسر لیاقت علی سر انجام دیں گے ،اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،خواتین کی تین مخصوص نشستوں کیلئے چار خواتین امیدواران رضیہ بیگم ،زاہدہ بیگم ،شگفتہ ،شاہدہ بی بی میں مقابلہ ہو گا ،تین خواتین امیدواران رضیہ بیگم ،زاہدہ بیگم ،شگفتہ کی سیاسی وابستگی مسلم لیگ ن اور مقامی طور پر میاں خاد م حسین وٹو گروپ سے ہے جبکہ ایک خاتون امیدوار شاہدہ بی بی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جن کا انتخابی نشان پریشر ککر ہے ،میونسپل کمیٹی منچن آباد کے12 منتخب کونسلرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے تین خواتین امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے اوچ شریف سے نمائندہ پاکستان کیمطابق اوچ شریف :بلدیاتی انتخابات میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں کے امیدوروں کی پولنگ آج ہو گی ،مسلم لیگ ن اور آزاد امید واروں کے درمیان مقابلہ ہو گا ،گورنمٹ بوائز ہا ئی سکول میں پولنگ اسٹیشن قائم۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی مرحلہ وار انتخابات میونسپل کمیٹوں کے مخصوص نشتوں کیلئے پولنگ آج ہوگی ۔اوچ شریف میونسپل کمیٹی کیلئے مخصوص نشتوں کے امیدواروں کو ووٹ دینے کیلئے گورنمٹ بوائز ہائی سکول اوچ شریف میں پولینگ اسٹیشن پائم کیا گیا ہے جہاں اوچ شریف 13 وارڈز کے منتخب کونسلر آج آپنے ووٹ کاسٹ کر کے مخصوص نشتوں پر امیدوار منتخب کریں گے جیٹھہ بھٹہ سے نامہ نگار کیمطابق بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں خان پور میونسپل کمیٹی کے خصوصی نشستوں کے انتخابات آج بروز17نومبر 2016کو ٹی ایم اے میں ہونے ہیں جہاں ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر خان پور احمد رضا نے تمام انتظامات مکمل کر کے پولنگ اسٹیشن قائم کر دیاجہاں میونسپل کمیٹی 39ارکان 5خواتینز ممبر،2اقلیتی ممبرز،1یوتھ ممبر اور 2لیبر ممبر ز کے نمائندوں کو منتخب کریں گے صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کیمطابق تحصیل میونسپل کمیٹی صادق آباد کی دس مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن آج ہوگا اقلیت کی دو نشستوں کیلئے 7‘ یوتھ کی ایک نشست کیلئے 4‘ لیبر کی دو نششتوں کیلئے 6جبکہ خواتین کی پانچ نشتوں کیلئے 10امیدوار میدان میں ہونگی دلچست بات یہ ہے کہ کسی بھی جماعت نے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا مسلم لیگ ن اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود کوئی ٹکٹ جاری نہیں کرسکی مقابلہ اوپن رکھا گیا کہ یوتھ کی نشست پر ون ٹو ون مقابلہ ہوگا اور اس نشست کا رزلٹ اس بات کا تعین کرے گا کہ میونسپل کمیٹی صادق آباد میں چوہدری شفیق گروپ اور ارشد لغاری گروپ کو کتنے کتنے کونسلرز کی حمایت حاصل ہے اور آئندہ چئیرمین شپ کا بھی تعین ہوجائے گا جام پور سے نمائندہ خصوصی کیمطابق ضلع کونسل راجن پورکی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مرزامحمدایوب خان ناصرنے69میں سے 53ووٹ حاصل کرکے شاندارکامیابی حاصل کرلی انھیں شاندارکامیابی پر ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی ،سردارپرویزاقبال خان گورچانی ،ملک بشیراحمدببر،ملک محمدنوازببر،مہارغلام یاسین کھیڑا،حاجی محمداقبال ببر،ملک سجاد حسین ببر،ملک عبدالکریم ،وکلاء صدربارخالدحفیظ خان وکلاء،ملک امیرمحمدترگڑ،امتیازملک ،ملک کریم نوازارائیں ودیگر نے مبارک بادپیش کی ہے۔

مخصوص نشستیں

مزید : کراچی صفحہ اول