پشاور،اندرون شہر میں آتشزدگی ،2مکان سامان سمیت خاکستر

پشاور،اندرون شہر میں آتشزدگی ،2مکان سامان سمیت خاکستر

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور میں اندرون شہر کے گنجان آباد علاقے شاہ قبول کے محلہ محمد داد میں گھر کے اندر آتشزدگی سے 2مکانات موجود تمام سامان سمیت جل کر خاکستر ہوگئے تفصیلات کے مطابق محلہ محمد دادکی تنگ گلیوں میں واقع حبیب اللہ نامی شخص کے مکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ،مکان سے اٹھتا دھواں دیکھ کر اہل علاقہ نے فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی امدادی اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پایاتاہم اس دوران حبیب اللہ کا گھر اور اس سے ملحقہ دوسرا مکان بھی جل کر راکھ ہوگئے جبکہ دونوں مکانات کے اندر موجود لاکھوں روپے کا سامان بھی جل گیا واضح رہے کہ آگ پر قابو پانے کے دوران ریسکیواداروں کے اہلکاروں میں نظم و ضبط اور ہم آہنگی کا شدید فقدان پایا گیا جس کے باعث ریسکیو اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے کے باوجود آگ بجھانے کا کام نصف گھنٹہ تاخیر کا شکار رہا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول