امیرمقام کی زیرصدارت واپڈاہاؤس پشاورمیں پیسکوکی اعلیٰ سطح اجلاس کاانعقاد
پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام کی زیرصدارت واپڈاہاؤس پشاورمیں پیسکوکی اعلیٰ سطح اجلاس کاانعقادکیا گیا۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹیوپیسکوانوارالحق سمیت تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرزاورایکسین بھی موجودتھے۔چیف پیسکونے انجینئرامیرمقام کوخیبرپختونخوا میں پیسکوکے زیرانتظام جاری منصوبوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پیسکوصوبے میں گرڈسٹیشن اورفیڈزرپربرق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچائے تاکہ آئندہ موسم گرماکے آنے سے قبل اوورلوڈنگ کامسئلہ مستقل بنیادوں پرحل ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ پیسکومیں خالی اسامیوں کوجلدازجلدپرکیاجائے تاکہ پیسکوکی کارکردگی میں مزیدبہتری آجائے۔انہوں نے کہاکہ پیسکوحکام اوراہلکاربلدیاتی نمائندوں سے ملکراووربلنگ کامسئلہ حل کریں تاکہ غلطی سے کسی کیساتھ ناانصافی نہ ہو۔انہوں نے پیسکوحکام کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ بجلی نادہندگان سے ریکوری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کاوزیراعظم کے وعدے کوعملی جامہ پہنایاجاسکے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ بجلی عوام الناس کی ایک بنیادی ضرورت ہے اورعوام کواس مستفیدکرنے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کاجووعدہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے کیاتھاوقت سے قبل اس کے اثرات کاعوام نے خودمشاہدہ کرلیااورانشاء اللہ 2018کے اختتام تک وعدے کے مطابق لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کرینگے۔