مہمندا یجنسی ،حقوق نہ ملنے پر لیکچررز اور پروفیسرز کا کلاسز کا بائیکاٹ

مہمندا یجنسی ،حقوق نہ ملنے پر لیکچررز اور پروفیسرز کا کلاسز کا بائیکاٹ

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، اپ گریڈیشن ، ٹیچنگ الاؤنس اور ہارڈ ائریاء الاؤنس نہ ملنے کے خلاف یکہ غنڈ ڈگری کالج کے لیکچرر زو پروفیسرز کااحتجاجاً کلاسوں کا بائیکاٹ۔ حقوق ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی پیکٹا لوکل یونٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کاجل (بوائز) یکہ غنڈ کے لیکچررز اور پروفیسرز نے اپنے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ اور کلاسوں کا بائیکاٹ کیا۔ جس سے پڑھائی کے اہم دورانئے میں شامل طلباء کو پڑھائی چھوٹنے سے تشویش اور پریشانی کا سامنا ہے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیکٹا لوکل یونٹ کے صدر پروفیسر ارشد زیب اور پروفیسر شوکت علی نے کہا کہ فاٹا کالجز ٹیچنگ سٹاف کی اپ گریڈیشن میں تاخیر، فاٹا جیسے مشکل علاقے میں ہارڈ ائریاء الاؤنس، ٹیچنگ الاؤنس اور ایم فل الاؤنس نہ دینا تعلیم کی حوصلہ شکنی کے برابر ہے۔ جس سے فاٹا لیکچررز اور پروفیسر ز میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ جس کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔ اور ٹیچنگ سٹاف احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات اور مسائل کی حل تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول