سوات میں سکول جلانے والا مطلوب دہشت گرد گرفتار

سوات میں سکول جلانے والا مطلوب دہشت گرد گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر)کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور اور ملا کنڈ ریجن پولیس نے مشتر کہ کا روا ئی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گر د کو گرفتار کر کے نامعلوم مقا م منتقل کر دیا گیا کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور پولیس کے مطابق انکو با خبر زرا ئع سے اطلاع ملی کہ دہشت گر دی کے وارداتو ں میں ملو ث ملزم سوات کے علا قے میں موجود ہے اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی پولیس اور ملاکنڈ ریجن پولیس نے مشتر کہ کا روا ئی کر تے ہوئے دہشت گر د علی محمد ولد محمد سکنہ دار مئی کالا کو ٹ سوات کو گرفتار کر کے نامعلوم مقا م منتقل کر دیا گیا سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ملز م کا تعلق کا لعدم تنظیم سے ہے جس نے سال 2008میں دیگر سا تھیوں کے ساتھ ملکر دار مئی کالاکو ٹ میں تین گر لز پرا ئمری سکو ل نظر آتش کئے تھے

مزید : کراچی صفحہ اول