ڈسٹرکٹ کلرک بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات دسمبر میں ہونگے

ڈسٹرکٹ کلرک بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات دسمبر میں ہونگے

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ کلرک بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات دسمبر میں ہوں گے، انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کر دی،انتخابات میں دو گروپ حصہ لے رہے ہیں اب تک صدر کیلئے 3امیدوار،سیکرٹری شپ کیلئے 4امیدوار،فنانس سیکرٹری کیلئے 2امیدوار،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے چار امیدوار جبکہ ایگزیکٹو باڈی کیلئے 7امیدوار اپنی اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں،دونوں گروپوں کی خواہش ہے کہ الیکشن کرانے کی بجائے باہمی رضامندی سے باڈی بلا مقابلہ تشکیل دی جائے تاکہ ڈسٹرکٹ بار کلرکس ایسوسی ایشن کے انتخابات کی وجہ سے کلرکس کے درمیان کوئی اختلافات پیدا نہ ہوں اور دونوں گروپ اپنے اپنے ووٹوں کے تناسب سے ایک ایسی باڈی تشکیل دے سکیں جو دونوں گروپوں کیلئے قابل قبول ہو یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ بار کلرکس ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر کے خلاف فنڈز میں خرد برد کا مقدمہ تھانہ سول لائن مین درج ہے اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی نے بھی ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن کے فنڈز میں خرد برد کی تحقیقات کی تھیں اور تحقیقات کے دوران یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ سابقہ صدر نے 3لاکھ سے زیادہ رقم میں خرد برد کی ہے اور اسی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر