میجر گروپ کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے اپنی خیر منائیں،چوہدری اسد

میجر گروپ کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے اپنی خیر منائیں،چوہدری اسد

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)میجر گروپ کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے اپنی خیر منائیں۔وقت کے فرعونوں کے خلاف پی ٹی آئی اور میجر گروپ مل کر جہاد کررہے ہیں۔میجر گروپ حسن ابدال کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے اسے صوبہ بھر میں ایک مثال بنا دے گا۔ ان خیالات کا اظہار مخصوص نشستوں پر کلین سوئپ کرنے کے بعد میجر گروپ کی مقامی قیادت کی جانب سے سابق چیئرمین چوہدری اسد خان کی رہائش گاہ پر ہونے والی پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ حسن ابدال چوہدری اسد خان۔سید صابر حسین شاہ نقوی۔ظہیر احمد بھٹیانوالہ۔ضلعی رہنماء صداقت علی خان۔راجہ اقبال سمیت میجر گروپ کے تمام نو منتخب کونسلر اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے پی ٹی آئی کا ایک وفد اسد زمان طاہر خیلی کی قیادت میں موجود تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری اسد خان نے کہا کہ میجر گروپ نے ماضی میں جس طرح علاقے کی خدمت کی یہاں کے عوام نے حالیہ انتخابات میں ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ میجر گروپ کو توڑنے کے خواب دیکھنے والوں کی آج کے نتائج نے آنکھیں کھول دی ہیں۔ہمارے اتحاد نے پورے صوبے میں ایک مثال قائم کر دی ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ حسن ابدال کے کارکنوں اور سیاسی لیڈروں کو نہ خریدا جا سکتا ہے اور نہ توڑا جا سکتا ہے۔ صداقت علی خان نے کہا کہ آٹھ سالوں سے میجر گروپ اور ق لیگ ایک بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کرتی آ رہی ہے۔ ظہیر احمد بھٹیانوالہ نے کہا کہ آج میجر گروپ نے اپنے اتحاد سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔حکمرانوں کے خلاف الیکشن میں کامیابی ہمارے ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر ممکن ہو سکی ہے۔انہوں نے کہاکہ میجر گروپ تحصیل حسن ابدال میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک بھر پور منصوبہ بندی کر رہی ہے اور اقتدار ملنے کے بعد یہاں ہم اپنے ادھورے منصوبوں کو مکمل کر کے اس علاقہ کو مثالی بنا دیں گے۔ظہیر احمد نے کہا کہ میجر گروپ کو توڑنے کی افوائیں پھیلانے والے اپنے ممبران کو بھی نہیں سنھبال سکے اور آج ن لیگ کے ایک کونسلر نے اپنے ضمیر کی آواز پر میجر گروپ کو ووٹ ڈال کر ہماری عددی طاقت میں اضا فہ کیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گذار ہیں۔پی ٹی آئی رہنماء اسد زمان طاہر خیلی نے کہاکہ ضلعی چیئرمین کسی صورت ن لیگ کا نہیں بن سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیے ہیں پارٹی ان سے جواب طلب کرے گی اور انشاء اللہ ضلعی چیئرمین کے انتخابات میں وہ لوگ میجر گروپ اور تحریک انصاف کے متفقہ امیدوار کو ہی ووٹ ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں منافقت کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔عمران خان نے بھی اٹک کی موجودہ صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی اجلاس طلب کیا ہے اور امید ہے کہ ان کے ساتھ میٹنگ کے بعد ضلع اٹک کی سیاست میں تبدیلی آ جائے گی ۔نو منتخب کونسلروں یاسر دلاور ۔سرفراز علی اعوان۔سعید اختر۔سید اوصاف شاہ۔طارق مسیح۔زبیر خان اور دیگر نے بھی اپنے خطاب میں نو منتخب کونسلروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے میجر گروپ کی کامیابی کو ان کے اتحاد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئےآئندہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر