میجر گروپ کا حسن ابدال میں کلین سوئپ،تمام نشستیں جیت لیں

میجر گروپ کا حسن ابدال میں کلین سوئپ،تمام نشستیں جیت لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)میجر گروپ کا حسن ابدال میں کلین سوئپ! تمام مخصوص نشستیں آسانی سے جیت لیں۔حکمران جماعت کے حصہ میں صرف ایک مخصوص لیڈی سیٹ �آسکی۔ایم پی اے اپنی ووٹیں بھی نہ سنبھال سکے ۔ن لیگ کے ایک ممبر نے بھی میجر گروپ کے امیدواروں کو ووٹ دے ڈالا۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی حسن ابدال کی مخصوص چھ نشستوں پر انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔خواتین کی تین سیٹوں پر دو میجر گروپ جبکہ ایک ن لیگ کی خاتون امیدوار بلا مقابلہ تناسب کے طریقہ کار سے پہلے ہی کامیاب قرار دی جا چکی تھیں جبکہ گذشتہ روز یوتھ ممبر۔اقلیتی ممبر اور لیبر سیٹ پر ہونے والے انتخابات میں میجر گروپ نے کلین سوئپ کر دیا۔ یوتھ کی سیٹ پر میجر گروپ کے سید اوصاف شاہ نقوی نے حکمران جماعت کے امیدوار علی حیدر کو با آسانی 3ووٹوں کے مقابلے میں 9ووٹوں سے شکست دے دی جبکہ اقلیتی سیٹ پر میجر گروپ کے طارق مسیح نے 9 ووٹ حاصل کیے جن کے مقابلے میں ن لیگ کے امیدوار سردار سریندر سنگھ جگی صرف تین ووٹ حاصل کر سکے۔کسان /لیبر سیٹ پر میجر گروپ کے امیدوار ابرار اعوان کو آٹھ ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار قاسم گل صرف چار ووٹ حاصل کر سکے۔مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں دلچسپ بات یہ رہی کہ میجر گروپ نے ق لیگ کے پلیٹ فارم سے انتخابی نشان سائیکلپر الیکشن میں حصہ لیا جبکہ حکمران جماعت نے انتخابات سے قبل ہی اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے شیر کے نشان کے بجائے ناریل۔انرجی سیور اور جھونپڑی جیسے نشانات پر الیکشن میں حصہ لیا۔ مقامی ایم پی اے ہونے کے باوجود حکمران جماعت کیجانب سے مخالف ووٹ حاصل کرنے کے دعووں کے برعکس ان کے ایک کونسلر کی جانب سے بھی میجر گروپ کے امیدواروں کو ووٹ دیا گیا ۔مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے بعد 18سیٹوں کے ہاوس میں میجر گروپ کو 13جبکہ ن لیگ کے پاس صرف 5سیٹیں موجود ہیں جن میں سے بھی ایک ممبر نے حالیہ انتخابات میں میجر گروپ کو ووٹ دے کر عملی طور پر ن لیگ سے بغاوت کا اعلان کر دیا ہے۔