چکوال،ادھیڑ عمر شخص نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں قتل

چکوال،ادھیڑ عمر شخص نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں قتل

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ ڈنڈوت تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقہ میں ادھیڑ عمر شخص کو نامعلوم افراد نے پراسرار حالت میں قتل کر دیا۔ مقتول مقبول احمد ولد مقصود احمد کی لاش کوئلے کی مائن کے ویران ایریا میں پائی گئی۔ ہومیو سائیڈسرکل نے لاش قبضہ میں لیکر مقتول کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ موقع پر پستول کی گولیاں کے خول بھی قبضے میں لیے گئے۔مقتول مقبول احمد مذکورہ مائن نمبر13میں مزدور بھی تھا اور چکوال کے ایک شخص کے ساتھ حصے دار تھا۔ہومیو سائیڈ کے انسپکٹر فیاض بٹ نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر