چکوال،6میونسپل کمیٹوں کے انتخابات،ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب

چکوال،6میونسپل کمیٹوں کے انتخابات،ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعرات کے روز ضلع چکوال کی چھ مینونسپل کمیٹیوں، چکوال ، چوآسیدنشاہ، بھون، کلر کہار ، تلہ گنگ اور لاوہ میں مخصوص نشستوں پر انتخابات مکمل ہوگئے۔ مجموعی طور پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ کچھ نشستوں پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے بھی اکا دکا امیدوار کامیاب ہوئے۔میونسپل کمیٹی چکوال کے مخصوص نشستوں کے انتخابات جمعرات کے روز جناح ہال میں منعقد ہوئے۔مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان تھا۔جبکہ 37کے ہاؤس میں ن لیگ کی چار خواتین اور پی ٹی آئی کی ایک خاتون پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہے۔اور یوتھ کی ایک نشست بھی بلامقابلہ ن لیگ کے انیق افتخار نے حاصل کی ہے۔ورکرز کی دو اور اقلیتی دو نشستیں بھی 28ووٹوں کی برتری سے ن لیگ حاصل کر چکی ہے۔جبکہ ن لیگ کے ایک کونسلرجعفر خان بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے۔مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد میونسپل کمیٹی کا ہاوس 47منتخب کونسلرز پر مشتمل ہو جائے گا۔جس میں ن لیگ کے 38اور پی ٹی آئی کے9ارکان شامل ہونگے۔ریٹرننگ آفیسر صابر حسین بھٹی،اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ملک عبدالقیوم،پریزائیڈنگ آفیسر عبدالخالق،ملک محمد منصور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر،محمد شہزاد پولنگ آفیسر کی نگرانی میں پولنگ کا سلسلہ صبح9بجے سے شروع ہو کر شام 4بجے تک جاری رہا۔جبکہ ن لیگ کے آصف مسیح اور سلامت مسیح اور ورکر کی مخصوص نشستوں پر سکندر جٹ اور خواجہ خاور حنیف کا 28ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے۔اور پی ٹی آئی کی ورکر نشست پر محمد رفیع اور اقلیتی نشست پر ناصر مسیح کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر ڈی پی او چکوال ڈاکٹر منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر کاظم علی نقوی نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر