ڈسٹرکٹ وسیشن جج نے15عدالتی اہلکار تبدیل کردیے

ڈسٹرکٹ وسیشن جج نے15عدالتی اہلکار تبدیل کردیے

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان نے تبدیل ہونے سے قبل پندرہ سے زائد عدالتی اہلکاروں کو تبدیل کر دیا ہے جبکہ 5کو او ایس ڈی بناد یا گیا ہے اِن عدالتی اہلکاروں کے خلاف وکلاء،سائلین نے کرپشن کے حوالے سے تحریری طور پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو درخواستیں دی تھیں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان نے تبدیل ہونے سے قبل پندرہ سے زائد عدالتی اہلکاروں کو مختلف عدالتوں میں تبدیل کردیا ہے جبکہ پانچ کو او ایس ڈی بنا کر انگلش برانچ میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے،او ایس ڈی بنائے جانے والے اہلکاروں کے خلاف کافی عرصے سے کرپشن کی شکایات آرہی تھیں کہ یہ اہلکار فیصلے کی کاپی اور عدالتی کارروائی کی نقل ،روبکار اور مچلکے کی منظوری کے بدلے بھاری رقم بطور نذرانہ وصول کرتے ہیں،جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کاررائی کی او ایس ڈی بنائے جانے والے اہلکار اپنی نئی تعینات کیلئے سفارشیں کرانے کیلئے سرگرم رہتے ہیں لیکن سپریٹنڈنٹ آفس اِن کی نئی تعیناتی کیلئے درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کر رہے جس کی وجہ سے یہ او ایس ڈی بنائے جانے والے اہلکار کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں،باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ او ایس ڈی بنائے جانے والے اہلکاروں کے خلاف کرپشن،بد عنوانی اور عدالتی فائلیں غائب کرنے کے الزام پر مقدمات بھی درج ہیں اور ان کیخلاف اعلیٰ سطح کی قائم کی گئی ایک کمیٹی انکوائری بھی کر رہی ہے، اس انکوائری کمیٹی کے سربراہ سول جج ہیں اور انکوائری کے اندر ان کے اوپر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں نوکری سے بھی فارغ کیا جا سکتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر