مذہبی منافرت مقدمہ میں ملزم کو پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دینے کے بعد کیس سے خارج

مذہبی منافرت مقدمہ میں ملزم کو پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دینے کے بعد کیس ...

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے مذہبی منافرت مقدمہ میں ملزم کو پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دینے کے بعد کیس سے خارج کر دی جبکہ ایک ملزم کی درخواست ضمانت پر 22نومبرتک ملتوی کر دی، عدالت نے گزشتہ روز تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم مطیع اللہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر بحث شروع کی تو پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ ملزم اس مقدمہ میں بے گناہ ہے یہ ملزم نہیں ہے تو ملزم کے وکیل نے درخواست واپس لے لی اور عدالت نے ملزم کو کیس سے فارغ کر دیاجبکہ اسی مقدمہ میں ملوث ایک ملزم محمد شفیق کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت سرکاری وکیل کے رخصت پر ہونے کے باعث مزید کارروائی کیلئے 22نومبر تک ملتوی کر دی، پولیس نے ملزمان کے خلاف تقریر کے دوران مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر