انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں11مقدمات کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں11مقدمات کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سرکاری وکیل کے رخصت پر ہونے کے باعث دھماکہ خیز مواد ، مذہبی منافرت اغواء برائے تاوان ،پولیس مزاحمت کے11مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے مقدمات کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ سرکاری وکیل چھٹی پر ہیں جس کے باعث تھانہ سٹی ٹی ڈی میں درج 5مقدمات عقیل خالد، علیم خان، تنویر، عمران ہزاروی اور اویس احمد کے کیسوں کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں، تھانہ ٹیکسلا میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد نثار وغیرہ کیس کی سماعت 22نومبر، تھانہ صدر حسن ابدال میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزمان عامر حسین وغیرہ کیس کی سماعت 25نومبر،اسی تھانے میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزمان حبیب اللہ وغیرہ کیس کی سماعت یکم دسمبر ، تھانہ باہتر میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد تاج وغیرہ کیس کی سماعت 22نومبر، تھانہ سٹی اٹک میں درج احتجاج کرتے ہوئے امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان ضیا ء الرحمان وغیرہ کیس کی سماعت 22نومبر اورتھانہ مری میں درج دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے 2مقدمات میں ملوث ملزم عظمت کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔