جعلی شناختی کارڈ کے اجراء، ملوث نادرا کے افسروں کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع

جعلی شناختی کارڈ کے اجراء، ملوث نادرا کے افسروں کی عبوری ضمانت میں آج تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)ایمیگریشن کی خصوصی عدالت کی جج فرح جمشید نے نیشنل جیوگرافک کے پروگرام سے شہرت حاصل کرنے والی افغان خاتون شربت گلہ کوپاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں ملوث نادرا کے افسروں کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کردی فاضل عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرنادراپلوشہ آفریدی اورمحسن کی جانب سے دائر عبوری درخواست ضمانت کی سماعت کی اس موقع پر ان کے وکلاء ا رشد حسین یوسفزئی اور دانش آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذاروں پرالزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے شربت گلہ کو قومی شناختی کارڈجاری کیاہے اورایف آئی اے حکام نے نہ صرف شربت گلہ کے خلاف بلکہ نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے تاہم درخواست گذاروں کے خلاف عائدالزامات میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ شربت گلہ کو قبل ازیں سادہ شناختی کارڈبھی جاری ہوچکاہے اوراسی بنیادپراسے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کیاگیاہے لہذادرخواست گذاروں کی عبوری ضمانت کی توثیق کی جائے عدالت نے بعدازاں سماعت آج جمعہ کے روز تک ملتوی کردی ۔