اشیاء میں زخمی مریضوں کے علاج کیلئے اسراء یونیورسٹی اور ICRSکا دوسرا کورس
اسلام آباد(پ۔ر)اسراء یونیورسٹی اسلام آباد اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے سرجری کی تعلیم سے وابستہ دوسرے پانچ روزہ سرٹیفیکیٹ کورس کا اہتمام کیا۔ پرو وائس چانسلر اسراء یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر عمر علی خان اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے سربراہ Mr. Rito Stocker ، اٹلی اور جرمنی کے معروف ڈاکٹروں نے کورس کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران بشمول ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان ٹیپو، وائس ڈین کلینکل سائنسز اور ICRC کے حکام بھی موجود تھے۔ اس کورس کے بعدICRCجنگ یا سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال میں شدید زخمی مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کے علاج معالجے سے وابستہ پاکستان میں موجود سرجری کے شعبہ سے وابستہ افراد مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کر سکیں گے۔اس ضمن میں بین الاقوامی ادارہ اور اسراء یونیورسٹی اس نئے متعارف کرائے جانے والے پوسٹ گریجویٹ لیول کے تربیتی پروگرام میں بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ اس پوسٹ گریجویٹ لیول کے جدید تربیتی پروگرام کے تحت سرجنز کو دھماکوں اور آتشیں اسلحہ سے شدید زخمی مریضوں کی نگہداشت اور جدید بنیادوں پر سرجری کے طریقہ کار، تکنیکی امور اور پروٹوکول پر تفصیلی راہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس کورس میں اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالب علموں کو ICRC کے ماہرین اور اسراء یونیورسٹی کے پروفیسر بذریعہ لیکچر تربیت فراہم کریں گے۔ تقریب شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ICRC کے سربراہMr. Rito Stocker کا کہنا تھا کہ ICRCگذشتہ 150سالوں سے دنیا کے مختلف حصوں میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے۔اس طویل عرصہ کے دوران ICRC نے خدمت خلق کے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ICRCنے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان صلاحیتوں کو کمیونٹی اور مقامی اداروں کو منتقل کرے تاکہ انسانیت کی زیادہ بہتر طریقے سے خدمت کی جاسکے، پاکستان کی عوام اور اداروں کا خدمت خلق کے کاموں میں کوئی ثانی نہیں۔ معزز مہمان نے اسراء یونیورسٹی کے صحت کے شعبہ میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہ یہ ICRCکیلئے بڑے فخر کی بات ہے کہ وہ ایسے معروف تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ICRC ایک غیر جانبدار اور خودمختار ادارہ ہے جس کا خصوصی مقصد انسانی جانوں کا بچاؤ اور تشدد زدہ علاقوں میں آتشیں اسلحہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو بروقت امداد پہنچانان ہے۔ 1970سے اب تک ICRC دنیا بھر کے تشدد اور تنازعہ زدہ ملکوں میں آتشیں اسلحہ اور دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو سرجری کی مناسب سہولیات فراہم کر چکا ہے۔