پی بی اے کی آٹو میٹک ایکسچینج انفارمیشن کے بارے آگاہی نشست

پی بی اے کی آٹو میٹک ایکسچینج انفارمیشن کے بارے آگاہی نشست

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان بینکس ایسو سی ایشن (پی بی اے) نے OECD کے کامن رپورٹنگ اسٹینڈرڈ (CRS) کے تحت آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن (AEIO) پر آگاہی کی ایک نشست اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لرننگ ریسورس سینٹر میں منعقد کی،اس نشست کی بنیاد EY فورڈ رہوڈز کے پارٹنر اشوک کمار کی پریزنٹیشن تھی۔اس ایونٹ میں پی بی اے کے رکن بینکوں ، DFIs اور اسٹیٹ بینک کے سینئر افسران بشمول سیّد عرفان علی؛ ایگزیکٹو ڈائرکٹر، اور FBR کے سینئر حکام نے شرکت کی، پریزینٹیشن کے بعد سوالات و جوابات کی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں پی بی اے کے CEO توفیق اے حسین ، PBRD کے ڈائرکٹر شوکت زمان کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مس رابعہ درّانی اور FBR کے سیکریٹری فدا محمد نے جوابات دیئے۔ستمبر 14 ، 2016 ء کو پاکستان OECD کے ٹیکس کے معاملات میں باہمی انتظامی امداد کے کثیر جہتی کنونشن (Multilatreral Convention) کا 104 واں دستخط کنندہ بن گیا ۔ اس کنونشن سے اشتراک کے ذریعے پاکستان ملکوں کی سطح پر خود کار طریقے سے کنونشن کے دیگر دستخط کنندہ ممالک سے ٹیکس کے متعلق معلومات حاصل کرسکے گا۔اگرچہ معلومات کے تبادلے کے لئے ٹائم لائن کو ابھی حتمی شکل دینا باقی ہے، اس کے اسٹیک ہولڈرز یعنی اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور FBR نے اس نئے معیار کے ساتھ تعمیل کے لئے ضروری تیاریاں شروع کردی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر