چائنا کٹنگ ریفرنس، ممتاز الحق کی بریت کی درخواست مسترد

چائنا کٹنگ ریفرنس، ممتاز الحق کی بریت کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ ریفرنس میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے ممتاز الحق کی بریت کی درخواست مسترد کردی ہے ۔جمعرات کو احتساب عدالت میں گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔نیب کی جانب سے دائرکردہ ریفرنس میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے ممتاز الحق ،سابق ڈائریکٹر پلاننگ ماسٹر پلان اخلاق احمد اور منیر احمد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔جبکہ ریفرنس میں احسن عرف چنوں ماموں سمیت 5ملزمان کو اشتہاری قراردیا جاچکا ہے ۔ملزمان پر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 13پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کا الزام ہے ۔عدالت نے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے ممتاز الحق کی جانب سے دائر کردہ بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 28نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر