ہنگو پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے 8افراد گرفتار
ہنگو ( بیورورپورٹ)ہنگو پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے 8افراد گرفتار۔اسلحہ و منشیات برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو شاہ نظر کی ہدایت پر ہنگو پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف علاقوں پر چھاپے لگائے جس کے نتیجے میں پولیس نے 3اشہاریوں سمیت 8افراد کو گرفتار کرکے ان کی قبضے سے ایک کلاشنکوف 2پستول درجنوں کارتوس 500 گرام چرس اور 280گرام ہیروئن برآمد کرکے رپورٹ درج کرلیا ہے ڈی پی او شاہ نظر نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چھا پوں کا یہ سلسلہ جاری رہیگا ۔