ہنگو میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن

ہنگو میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن

ہنگو ( بیورورپورٹ)ہنگو میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن ۔کاروباری زندگی بری طراح متاثر اہل علاقہ کی طرف سے احتجاج کرنے کی دھمکی تفصیلات کے مطابق ہنگو مین بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔بدھ کے روز علی الصبح 8بجے سے سہ پیہر 3بجے تک بجلی کی طویل بندش کے باعث شہر بھر میں کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہوئی دفاتر اور دوکانوں میں کاروبار ٹھپ رہا گھر وں اور مسجدوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی اہل علاقہ نے بجلی کی طویل بندش پر سخت غم و غصہ کا اظار کرتے ہوئے کہا کہ اگر واپڈاحکام اس ظالمانہ اقدام سے باز نہ آیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبوراٌ ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر