اے پی اے اور تحصیلدار علاقے میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے،جان بادشاہ آفریدی

اے پی اے اور تحصیلدار علاقے میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے،جان ...

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) اے پی اے اور تحصیلدار علاقے میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے،تبدیلی کیا جائے۔جان بادشاہ آفریدی جمرود: اے پی اے اور تحصیلدا ر جمرود امن و امان کے قیام میں مکمل طو ر پر ناکام ہوچکے ہیں انہیں فوری طور پر تبدیل کیا جائے،پولیٹیکل انتظامیہ کے دونوں اہلکار کرپشن اور پیسوں کے بغیر کوئی فریا د نہیں سنتے۔ان خیالات کا اظہار جان بادشاہ آفریدی جمال خیل نے جمرود میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کہ میرے بھائی اور میرے بھتیجوں کے درمیان زمین کا تنازعہ چلا آرہا ہے میرے بھتیجے میرے بھائی کو قتل کرنا چاہتے ہیں جبکہ میں ان کے درمیان امن قائم کرنے کیلئے کوشاں ہوں جس کی وجہ سے میرے بھتیجوں نے میری کاروبار بھی بند کریا اور مجھ پر کئی مرتبہ سرکاری سٹرک سے فائرنگ بھی کی ہے جان بادشاہ نے کہا کہ میں اس مسئلے کوکئی بار اے پی اے اور تحصیلدار جمرود کے پاس لے گیا اور ان کو درخواست کی کہ میرے گھر میں امن قائم کرکے ان دونوں حریفوں کے درمیان صلح کرایا جائے جو پولیٹیکل حکام کی ذمہ داری بنتی ہے لیکن پولیٹیکل انتظامیہ میرے بھتیجوں سے ملا ہوا ہے اور بیس لاکھ ضمانت کے باوجود وہ ان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ جمرود کے پولیٹیکل حکام کرپشن اور اقرباء پروری میں ملوث ہیں اور ان کے پاس غریب عوام اور علاقے میں باہمی جھگڑوں کو نمٹانے کیلئے کوئی وقت نہیں اس لئے وہ جمرود میں اپنا مقام کھو چکے ہیں۔جان بادشاہ آفریدی نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان، گورنرخیبر پختونخواہ،چیف سیکرٹری فاٹا سے اپیل کی کہ اے پی اے اور تحصیلدار جمرود کے بد عنوانی ،ناانصافیوں اور جانبدارانا کردار کا نوٹس لیں اور انہیں فوری طور پر نوکری سے برخاست کردیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر