تاجر کو موبائل فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے دوڈاکٹروں سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج

تاجر کو موبائل فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے دوڈاکٹروں سمیت 5افراد ...

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کینٹ کے تاجر کو موبائل فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے دوڈاکٹروں سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے یہ مقدمہ تھانہ شرقی پولیس نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر کے احکامات کی روشنی میں درج کیا ہے ڈینز ٹریڈ سنٹر پشاور کینٹ میاں کاروبار کرنے والے محمد مطلوب حسین ولد ایم محمود حسین نے تھانہ شرقی پولیس کو درخواست دی تھی کہ نامعلوم افراد اسے موبائل فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں لہٰذا نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے پولیس کے مطابق درخواست پر ڈی پی پی سے رائے اور مدعی کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز ملزمان ڈاکٹر راز محمد، ڈاکٹر شاہ جی محمد، فہیم اللہ ولد حبیب اللہ اور ان کے دیگر 2ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر