تحریک انصاف کے اسمبلی بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے

تحریک انصاف کے اسمبلی بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنما اور سابق سینٹر عبدالنبی بنگش نے ترک صدر طیب اردگان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے فیصلے کی پرزور مذمت کی ہے اور کہا کہ ترکی جیسے عظیم اور تاریخی دوست ملک کے صدر کے خطاب کا بائیکاٹ نہ صرف ہمارے مذہبی قومی اور ثقافتی تقاضوں کے برعکس ہے بلکہ عوامی مینڈیٹ کی تو ہین ہے کیو نکہ ملکی وقومی مفادات کسی بھی سیاسی اور پارٹی مفاد سے بالاتر ہو تے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذ شتہ روز سابق ایم پی اے محمد شعیب خان کے بھائی محمد زمین خان کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ظاہر شاہ خان بھی اس موقع پر مو جودتھے انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں والی سیاست کی ہے اور انھیں اس ضدی بچگانہ فیصلوں کی وجہ سے ہمیشہ مایوسی اور واپسی کے علاوہ کچھ نہیں ملاانھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کے امرانہ انفرادی فیصلے سے پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور ان کے سنجیدہ اراکین پارلیمنٹ بھی اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں کیونکہ کو ئی بھی محب وطن قومی یکجہتی کے اس موقع پریہ حرکت نہیں کر سکتا دوسری جانب ترک سفیر نے اپنے صدر سے پی ٹی آئی کے وفد کی علیحدہ ملاقات کی اجازت نہ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان کا موقف غلط ہے انھوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور وزیر اعظم نواز شریف تاحال ملزم ہیں مجرم نہیں عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے قبل کسی کو مجرم ثابت نہیں کیا جاسکتا ۔