نصیب چند کا جہانگیر بدر کی وفات پر اظہار تعزیت

نصیب چند کا جہانگیر بدر کی وفات پر اظہار تعزیت

ہنگو ( بیورورپورٹ )پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی رہنما پیر نصیب چند نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو پیپلز پارٹی کے لیئے نقصان قرار دیا اُنہوں نے کہا کہ مرحوم پیپلز پارٹی کا ایک دیرینہ ساتھی اور جیالے رہنما تھے جنہوں نے ہر دور میں پیپلز پارٹی کے لیئے جدو جہد کی اور قربانی دی ان کے خدمات کو ہمیشہ کے لیئے یاد رکھا جائے گا انہوں نے مرحوم کے لیئے مغفرت کی دعا کی اور غم زدہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر