تمام مسائل کا حل دین اسلام میں مضمر ہے ،مولانا طیب

تمام مسائل کا حل دین اسلام میں مضمر ہے ،مولانا طیب

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جماعت اشاعت التوحیدوسنت کے صوبائی امیرشیخ القران مولاناطیب نے کہاہے کہ جب تک ملک میں اسلام نظام کاقیام نہ ہواس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے کیونکہ تمام مسائل کاحل صرف اورصر ف دین اسلام میں مضمرہے عوام ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے علماء کرام کے ہاتھ مضبوط کریں ان خیالات کااظہارمولاناطیب نے گزشتہ روز اماندرہ بٹ خیلہ میں ختم القران کے موقع پرایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے قران وحدیث پرعمل کی ہے دنیااوراخرت میں بھی کامیابی ان کامقدر ہوگی انہوں نے کہاکہ دین اسلام ہمیں کسی نے خیرات میں نہیں دیاہے اس کے لئے ہمارے پیارے پیغمبرحضرت محمدﷺ اصحابہ کرام اورعلماء کرام نے قربانیاں دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام اپنے بچوں اوراپنی اخرت کی روشنی کیلئے اپنے بچوں کودینی تعلیم سے مستفیدکریں انہوں نے کہاکہ اگرملک کے خزانہ لعل وجواہرات سے بھی بھرجائے جب تک ملک میں اسلامی نظام کاقیام نہ ہواس وقت تک امن قائم نہیں ہونگے عوام پاکستان کے روشن مستقبل اوردین اسلام کے سربلندی کیلئے علماء کرام کے ہاتھ مضبوط کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر