شیر گڑھ،پی کے27میں سوئی گیس کی فراہمی کے لئے تین سروے ٹیمیں تشکیل

شیر گڑھ،پی کے27میں سوئی گیس کی فراہمی کے لئے تین سروے ٹیمیں تشکیل

شیرگڑھ(نامہ نگار)پی کے27میں سوئی گیس کی فراہمی کے لئے تین سروے ٹیمیں تشکیل دی گئی یونین کونسل مدے بابا اور یونین کونسل مکوڑی سے سروے کا آغاز کردیا گیا جبکہ پی کے 28کے میاں عیسیٰ یونین کونسل کا سروے بھی کیا جائیگا جو سات دن میں مکمل کیا جائیگا جمعرات کے روز ایم پی اے جمشید خان مہمند کے حجرے میں سوئی گیس کے اعلیٰ حکام کا ایم پی اے کے بھائی ستار خان مہمند کے ساتھ تفصیلی میٹنگ ہوئی جس میں سوئی گیس کے جی ایم تاج علی خان،فواد خان،انجینئر اویس خان اورخالد علی نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر عمران شہید ٹرسٹ کے چیر مین ثاقب خان،حمید صافی،فیاض خٹک،عابد یوسفزئی،میاں عبد الرحمان،اسحاق خان پرخو،حاجی زیارت خان،عبد الرازق۔فرخ سیر ایڈوکیٹ،اسرار خان،جان زیب،فاروق اور ایم پی جمشید مہمند کے پرسنل سیکرٹری حضرت ولی مہمند بھی موجود تھے جبکہ جلالہ گریڈ سٹیشن کے لئے ایم وی اے کا افتتاح بھی کیا گیا ایم پی اے کے بھائی ستار خان مہمند نے کہا کہ جلسہ عام میں اعلان کردہ مطالبات پورے کئے جائیں گے اور علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے انہوں نے کہا کہ حلقے کے لئے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج سے پی کے27صوبے کا ماڈل حلقہ بن جائیگا

مزید : پشاورصفحہ آخر