باجوڑ ،آئی جی ٹی کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب

باجوڑ ،آئی جی ٹی کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان)باجوڑ ایجنسی میں اسلامی جمعیت طلباء کی جانب سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں ایوارڈ ٹیلنٹ سرمنی کا انعقاد کیا گیا جس میں ایجنسی کے کالجوں کے پوزیشن ہولڈر طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں ناظم جمعیت طلباء پاکستان صاحب الدین کاکا خیل ،جنرل سیکرٹری خیبر پختون شہکار عزیز ،ناظم جمعیت اسلامی دیر ڈویژن شعیب احمد خان سمیت امیر قبائل حاجی سردار خان، امیر باجوڑ قاری عبد المجید ، ناظم جمعیت طلباء باجوڑ فرمان اللہ ، ایجنسی تعلقات عامہ کے کوارڈینیٹر محمد صوفی،جماعت اسلامی یوتھ باجوڑ کے صدر مولانا ثنا ء اللہ سمیت کالجوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صا حب الدین کا کا خیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ فاٹا میں بد امنی کیوجہ سے ذیادہ تر طا البلعلم طبقہ متاثر ہوا ہے اس لئے وہ اپنے تمام تر توجہ علم و فہم کے حصول میں وقف کریں اُنہوں نے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اُن کی غلط تعلیمی منصوبہ بندیوں کیوجہ سے آج فاٹا کے 56فیصد نوجوان طبقہ علم کے حصول سے محروم ہیں اُنہوں نے کہا کہ ملک میں لوگ ڈگریاں لیکر کرپشن اور بے راہ روی کے شکار ہوتے ہیں اس لئے جمعیت کی کوشش ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں طلباء کو کرپشن اور بد عنوانی سے نفرت پیدا کرنے اور اسلامی نظریات اور نظریہ پاکستان کا صحیح ترجمان بنائے تاکہ آنے والے دور میں وہ اسلامی نظریات سے باخبر ہوکر مُلک اور قوم کی ترقی میں کردار ادا کرسکے اور وہ صحیح معماران قوم بن جائے اُنہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء دنیا میں فاٹا کے جوانوں کی پہچان بندوق کی بجائے علم و فہم کی پہچان سے کروانا چاہتی ہے اس لئے ہم نے فاٹا کے مختلف ایجنسیوں میں طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے اس طرح ایوارڈ سرمنیوں کا انعقاد کر رہے ہیں قبائل کے امیر حاجی سردار خان نے خطاب میں کہا کہ ملک میں گزشتہ ستر سالوں سے استحصالی نظام کیوجہ سے حکمرانوں کے بینک بیلنس میں مسلسل اضافہ جبکہ عام شہری کیلئے روٹی کا حصول بھی ناممکن ہو چکا ہے پوری دنیا میں فاٹا کے عوام کو دہشت گرد ثابت کیا جا رہا ہے لیکن فاٹا کے طاالبلعلم علم کے حصول اور مٹی سے محبت کیوجہ سے اُن کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاٹا میں تعلیمی ایمر جنسی کا نفاذ کرے اور اس کیساتھ فاٹا سے ظالمانہ ایف سی آر قانون کو ختم کیا جائے امیر باجوڑ قاری عبد المجید نے کہا کہ جوانوں کیساتھ علم و فہم اس معاشرے کی امانت ہے اور قبائلی طلباء اپنے علم و فہم کے ذریعے ظالم حکمرانوں کے سرکوبی کریں گے اُنہوں نے فاٹا طلباء پر زور دیا کہ وہ ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کو اپناشعار بنائے اُنہوں نے فاٹا سیکرٹریٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں تعلیم کے فروغ میں اُن کا کردار مایوس کن رہا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے ذہین طلباء کیلئے ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں سیٹیں مختص کرے تقریب سے اسلامی جمعیت کے جنرل سیکرٹری خیبر پختون شہکار عزیز ،ناظم دیر ڈویژن شعیب احمد ، ناظم ملاکنڈ ایجنسی ضیا ء اللہ اور ناظم باجوڑ ایجنسی فرمان اللہ نے بھی خطاب کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر