رہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو زخمی کردیا گیا

رہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو زخمی کردیا گیا

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقہ خزانہ رحمت آباد میں رہزنی کی مبینہ واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر جوان سال لڑکے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے صدام حسین ولد حضرت محمد ساکن بخشو پل نے زخمی حالت میں اپنا بیان دیتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ کام سے واپس گھر جارہا تھا کہ راستہ میں موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے اسے گھیر لیا تاہم مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا جسے مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر