گڑ منڈ ی پشاور ،تجاوزات کے خاتمے کیلئے دوبارہ آپریشن ،تھڑے مسمار

گڑ منڈ ی پشاور ،تجاوزات کے خاتمے کیلئے دوبارہ آپریشن ،تھڑے مسمار

پشاور(کرائمز رپورٹر)گڑھ منڈی میں دوبارہ آپریشن ‘باقی ماندہ 30دکانوں کے غیر قانونی حصے بھار ی مشینری کے ذریعے مسمار ‘ ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان کی ہدایت پر ڈائریکٹر کوراڈینیشن صاحبزادہ محمدطارق کی پی ڈی اے حکام کے ہمراہ بھاری مشنیرکے ذریعے آپریشن تفصیلات کے مطابق گذشتہ گذشتہ ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے عام آدمی کی حیثیت سے گڑمنڈی کادورہ کیاتھا جس میں تجاوزات کی بھرمار تھی جس پر انہوں نے ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزادہ محمدطا رق نے کاروائی کی تھی جس پر آج بروز جمعرات ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزادہ محمدطارق نے پی ڈی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے باقی ماندہ 30 دکانوں کے غیر قانونی حصوں کے خلاف آپریشن کیاگیا جس میں بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کیاگیا اور دکانوں کے غیرقانونی حصے مسمارکردئیے گئے ۔ اور سڑک کو ٹریفک کیلئے کشادہ کردیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر