میری بیٹی کے قاتل گرفتار کرنے میں پولیس ناکام ہوچکی ،محمد اسلم

میری بیٹی کے قاتل گرفتار کرنے میں پولیس ناکام ہوچکی ،محمد اسلم

ڈیرہ اسماعیل خان(بیوروپورٹ)پانچ ماہ قبل میری بیٹی کو قتل کرنیوالے اس کے شوہر اور والدہ کو ٹاؤن پولیس اب تک پکڑنے میں ناکام ہے،پولیس کے تاخیری حربے اس کی کارکردگی کیلئے سوالیہ نشان ہیں،مقتولہ کے والد محمد اسلم کا بیان۔تفصیلات کے مطابق محمد اسلم ولد نور محمد سکنہ دین پور ڈیرہ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ پانچ ماہ قبل گھریلو تنازعہ پر تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں میری بیٹی ماریہ بی بی کو اس کے شوہر عمران ولد بشیر نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا قاتل کے ہمراہ اس کی والدہ بھی شریک تھی بعد میں ملزم اپنی چھوٹی بچی کو ساتھ لے کر فرار ہوا تھا پولیس قاتلوں کو اشتہاری قرار دے چکی ہے لیکن ٹاؤن پولیس ابھی تک میری بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی اور پولیس کی ملی بھگت سے مقتولہ کے ورثاء میں شدید غم پایا جاتا ہے مقتولہ کے والد محمد اسلم مالی نے آئی جی خیبرپختونخواہ،آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے اپنی بیٹی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر