تخت بھائی ،مردور رہنماء پر تشدد کیخلاف لیبر فیڈریشن کا احتجاجی مظاہرہ

تخت بھائی ،مردور رہنماء پر تشدد کیخلاف لیبر فیڈریشن کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(نامہ نگار) محنت کش لیبر فیڈریشن کے پی کے تخت بھائی کے زیر اہتمام اکوڑہ خٹک پولیس کی محنت کش لیبر فیڈریشن اکوڑہ خٹک کے صدر احسان اللہ اور دیگر عہدیداروں پر شدید تشدد اور گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا ئے تھے جس پر اکوڑہ خٹک سرکل کے ڈی ایس پی عدنان اعظم ، اکوڑہ خٹک پولیس اور ڈائریکٹر لیبر KPKعرفان اللہ کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرین نے اکوڑہ پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے لیبر کالونی سے میڈیا کلب تخت بھائی تک مارچ کیا۔احتجاجی مظاہرے سے محنت کش لیبر فیڈریشن خیبر پختونخواہ کے صدر ابرا اللہ، پیپلز لیبر فیڈریشن رحمان کاٹن ملزتخت بھائی کے صدر شیر زادہ اور پی پی پی کے سینئر رہنما یوسف خان مہمند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش لیبر فیڈریشن اکوڑہ خٹک کے صدر احسان اللہ اور دیگر عہدیداروں پراکوڑہ خٹک پولیس کا شدید تشدد اوران گرفتاری کو پولیس گردی وحشیانہ اقدام قرار دیا۔انہوں نے لیبر فیڈریشن کے گرفتار عہدیداروں کو 24گھنٹے کے اندر اندر رہا کرنے اور ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک سرکل ، اور ڈائریکٹر لیبر کو فوری طور پر معطل کرنے اور ان کے خلاف اعلیٰ سطح پر انکوائری کا کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے توہم خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی پشاور کے سامنے احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائینگے۔