پی ڈی اے سے برطرف کئے گئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹیکنیکل کی رٹ متعلقہ محکمے کو ارسال

پی ڈی اے سے برطرف کئے گئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹیکنیکل کی رٹ متعلقہ محکمے کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس سید افسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے پی ڈی اے سے برطرف کئے گئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹیکنیکل کی رٹ متعلقہ محکمے کو ارسال کرتے ہوئے اسے محکمانہ طورپرنمٹانے کی ہدایت کردی فاضل بنچ نے اعجازانورایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرمحمد عمران کی رٹ پٹیشن کی سماعت کی تو اس موقع پرانہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس کے موکل کو 2012ء میں غیرحاضری پرملازمت سے برطرف کیاگیاتاہم انہوں نے اپنے محکمے میں اپیل دائرکی اوراپیل کے دوران اس کی غیرحاضری کوبغیرتنخواہ رخصت میں قرار دیا لیکن اسے ملازمت پربحال کرنے کی بجائے ریٹائرکردیاگیاحالانکہ قانون کے مطابق اگرکسی ملازم کی غیرحاضری کو بغیرتنخواہ کے رخصت میں شمارکیاجائے گاتواسے ملازمت پربحال کیاجائے گااس دوران پی ڈی اے کے وکیل طارق آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس پی ڈی اے کو واپس ارسال کیاجائے جہاں درخواست گذارکوقانون کے مطابق ریلیف فراہم کردیا جائے گا جس پررٹ پٹیشن نمٹادی گئی ۔