تنگی،چاڑا جوڑ قبرستان پر تجاوز ات مافیا کا قبضہ نا کام بنادیا گیا،فیض الامین

تنگی،چاڑا جوڑ قبرستان پر تجاوز ات مافیا کا قبضہ نا کام بنادیا گیا،فیض الامین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تنگی(نمایندہ پاکستان)جرگہ مشران کی کاوشوں سے بااثر افراد کے قبضہ سے قبرستان کی زمین واگزار کرائی گئی ۔تنگی میں واقع چاڑا جوڑ قبرستان پر تجاوز ات مافیا کا قبضہ نا کام بنادیا گیا اس سلسلے میں علاقہ مشران نے کونسلرفیض الامین ،گوہر ماما،یاسرخان ،احمد یار اور دیگرکی قیادت میں ایک جرگہ تشکیل دی جس نے بااثر افرادکیساتھ کا میاب مذکرات کے بعد چاڑاجوڑ کیلئے پہلے سے وقف زمین کو واگزار کرا لی گئی اور اسی طرح علاقے کے لوگوں کو اپنے پیاروں کو دفنانے کیلئے جگہ مل گئی اور ان کا دیرنہ مسئلہ نہایت خوش اسلوبی اور افہام وتفہیم سے حل ہوگیا ۔اس موقع پر حاجی فیض الامین عرف بلیک ،یاسر خان،احمد یار اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے کچھ بااثر افراد کے قبضوں سے تنگی واقع قبرستان مارکیٹیں بن گئی ہیں جس کی وجہ سے روز بہ روز قبرستان ختم ہوتے جارہے ہیں اور علاقے کے صاحب حیثیت لوگوں نے اپنے پیاروں کو دفنانے کیلئے باقاعدہ زمین خرید لی ہے جبکہ غریب اوربے بس عوام کو اپنے پیاروں کو دفنانے کیلئے قبرستان میں جگہ کم پڑ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کیلئے ہم کسی کو بھی قبرستان پر قبضہ کرنے کیلئے ایجازت نہیں دینگے اور علاقے میں واقع تمام قبرستان کے تحفظ اور دیکھ بال کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا جائیگا ۔انہوں نے تعاون کرنے پر تنگی کے عوام اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی تعاون کی وجہ سے بااثر افراد کی قبضہ سے زمین واگزار کرائی گئی ۔