ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسلز میں سے 115 کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرزمکمل

ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسلز میں سے 115 کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرزمکمل

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ضلعی حکومت کے ضلع بھر میں 2015-16 کے 174 ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسلز میں سے 115 کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کا کام مکمل،ترقیاتی سکیموں کیلئے ٹینڈر شدہ سکیموں کے ورک آرڈر بھی جاری،ضلع بھر کی174ویلج کونسل و نیبر ہڈ کی اسکیموں کو اسی سال ماہ دسمبر تک مکمل کرلیا جائیگا جس میں نالیاں،گلیاں،ہینڈ پمپس اور جنازہ گاہوں وغیرہ کی تعمیر شامل ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقیات موسم خان کنڈی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے نظام کے قیام کے بعد ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 2015-16 کیلئے کل 174 ویلج کونسل و نیبر ہڈ کونسل میں سے اب تک 115 کے ٹینڈرز وی سیز اور این سیز کے صاف شفاف انداز میں مکمل ہوچکے ہیں جن کے باقاعدہ ورک آرڈر بھی جاری ہوچکے ہیں ان ترقیاتی منصوبوں میں گلیات، نالیاں،ہینڈ پمپس اور جنازہ گاہیں وٖغیرہ شامل ہیں جس کا باقاعدہ آغاز تحصیل پروآ سے ہوچکا ہے ٹینڈرز اور ورک آرڈر جاری کرنے سمیت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے دوران عوام کی شرکت اور منتخب نمائندوں کی نگرانی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقیات موسم خان کنڈی نے بتایا کہ بلدیاتی ادارے کافی عرصہ کے بعد بحال ہوئے ہیں یہ عوام کیلے خوشگوار ہوا کے جھونکے ہیں ابتداء میں نئے نظام کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات محسوس ہوئیں لیکن اب اس نظام کے مطابق تیزی سے کام جاری ہوچکا ہے جس کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی ہورہی ہے ہماری کوشش ہے کہ دسمبر2016 تک ضلع بھر کے تمام 174 ویلج کونسلز و نیبر ہڈ کونسلز کی ترقیاتی اسکیموں کے کام کو مکمل کرلیا جائے اسی طرح 2016-17 کے ترقیاتی کام بھی اگلے سال ماہ جون تک مکمل کر لیئے جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر