بجلی چوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی :ظفر اعلی شاہ

بجلی چوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی :ظفر اعلی شاہ

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سید ظفر علی شاہ نے کہاہے کہ بجلی چوری میں ملوث تمام ایسے افراد جو چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں ان کے اور جس پر محکمہ واپڈا کے بقایاجات ہے نام حوالہ کرے تاکہ ان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کی جاسکے تاہم واپڈا ملاکنڈ میں پرمٹ کے بعد بجلی بندش نہ کرنے کی یقین دہانی کرے گی ساتھ ہی روزانہ کی بنیادوں پر دونوں تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنرز کو لوڈ شیڈنگ کی شیڈول فراہم کرے گی۔کیونکہ تاجر برادری اور بجلی سے وابستہ روزگار والوں کے معاش پر برا اثر نہ پڑے ۔واپڈا ملازمین کے ساتھ ہم اپنا مکمل تعاؤن جاری رکھیں گے۔ان خیالات اکاظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈویژن درگئی کے ہائیڈرو یونین کے چیئرمین گل زمین خان،ایس ڈی اوز، چاروں سب ڈویژن کے یونین نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمال الدین، تحصیل کونسلر قاضی رشید، ضلعی پریس سیکرٹری خیرالرحمان اور لیوی لائن ملاکنڈ آفیسر صوبیدار امیرزمان بھی موجود تھے۔یونین چیئرمین نے ڈی سی ملاکنڈ کو پانے مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈ میں ہمارے لاکھوں روپے بقایا ہے ساتھ ہی کنڈا کلچر کی وجہ سے ہمیں سخت مسائل کا سامنا ہے دوسری طرف اگر آپ کا تعاؤن بھی نہ رہے تو ہم دوہرے مشکلات سے دوچار ہوجائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و کمانڈ نٹ لیویز سید ظفر علی شاہ نے انہیں بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی اورواپڈا ملازمین کے گھروں کے سروے کو معطل کرتے ہوئے کہاکہ لوڈ شیڈنگ صرف شیڈول کے مطابق کیاجائے ، پرمٹ کے بعد بجلی کی بندش کو قبول نہیں کیاجائے گا۔ شیڈول ولڈ شیڈنگ کے علاوہ مزید کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ کے حق میں نہیں کیونکہ اس سے اس پسماندہ علاقے کے لوگوں کی کاروبار متاثر ہوتا ہے ۔تاہم جہاں کہیں آپ وک مشکلات کا سامنا ہو اور بقایاجات رکھنے والوں کے ساتھ بجلی چوری میں ملوث افراد کو سامنے لایاجائے تاکہ ان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کیاجاسکے۔جس پر یونین چیئرمین نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنے طرف سے مکمل تعاؤن فراہم کرنے کے عزم کا اعلان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر