نوشہرہ قبروں کی بے حرمتی کیخلاف نوشہرہ کلاں کے عوام سراپا احتجاج
نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کلاں میڈیکل کمپلیکس میں قدیم قبرستان کو متبادل جگہ فراہم نہ کرنے اور قبروں کی بے حرمتی کے خلاف نوشہرہ کلاں کے عوام سراپا احتجاج قبرستان کیلئے فوری طورپر جگہ مختص کیاجائے اور قبروں کو احترام کے ساتھ مخصوص جگہ پر منتقل کیاجائے بصورت دیگر ہم بھرپور احتجاج کریں گے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما عبدالحق ، مولانامحمدمنظور ،محمدساقی اور دیگر معززین علاقہ نے نوشہرہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے نوشہرہ کلاں کے عوام سے مذاکرات کے ذریعے فیصلے کیاتھا کہ میڈیکل کمپلیکس میں قائم درینہ قبرستان کیلئے زمین خریدی جائے گی اور قبروں کو احترام کے ساتھ دوسری جگہ منتقل کردی جائے گی لیکن انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ قبرستان کو ایکسوائیٹر کے ذریعے مسمار کرکے مردوں کو نکالا جارہا ہے جس سے مردوں کی بے حرمتی کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں کہ یہ مردہ کس خاندان کا ہے کیونکہ یہ قبرستان انتہائی پرانی ہے اور قبرستان کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچاتھا جس میں زیادہ تر مردوں کی ہڈیاں نکل رہی ہے جو انتہائی ظلم ہے اگر اس خاندان کے سامنے جن کے مردے ہیں قبر کھود دی جاتی تو احترام کے ساتھ ان کیلئے دوسری جگہ قبر بناکر دفن کیاجاتا انہوں نے کہا کہ اس قبرستان میں ابھی تک ایسے مردے بھی نکلے جو بالکل محفوظ تھے انہوں نے کہا کہ میڈیکل کمپلیکس بھی نوشہرہ کلاں کے عوام کیلئے اہمیت کاحامل ہے لیکن قبرستان کی بے حرمتی نہیں ہونی چاہیے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ قبرستان کے لئے فوری طورپر زمین خریدے تاکہ وہاں پر اپنے مردوں کو دوبارہ دفن کرسکے۔