محکمہ معدنیات کے حوالے سے شائع شدہ خبر کی وضاحت

محکمہ معدنیات کے حوالے سے شائع شدہ خبر کی وضاحت

پشاور( سٹاف رپورٹر )محکمہ معدنیات خیبر پختونخوا کے ترجمان نے ایک مقامی روزنامے میں پشاور میں ادنی ٰ معدنیات کا ٹھیکہ کم قیمت پر دینے کے حوالے سے شائع شدہ خبر جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ محکمہ نے کوئی خلاف ضابطہ کام کیا ہے کی تردید کرتے ہوئے اسے حقیقت کے منافی قرار دیا ہے او ر وضاحت کی ہے کہ ضلع پشاور میں ادنیٰ معدنیات کے ٹھیکے مروجہ قوانین کے عین مطابق دئیے گئے ہیں اور اس ضمن میں معدنی قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کی سربراہی میں قائم شدہ کمیٹی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور اور متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہیں نے مذکورہ رقبہ جات کی نیلامی کا عمل سرانجام دیا ہے جس میں مختلف بولی دہندگان نے حصہ لیا ۔ترجمان نے واضح کیا کہ برساتی نالہ جات میں موجود ادنی معدنیات کے نکالنے سے سڑکوں کے انہدام کا کوئی خطرہ نہیں کیونکہ محکمہ کے متعلقہ افسران وقتاً فوقتاً ان مقامات کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور متعلقہ فیلڈ سٹاف بھی وہاں پر موجود ہوتا ہے اس لئے اس سلسلے میں کسی بھی خطرے کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے مذکورہ خبر کو سراسر غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ محض عوام کو غلط فہمی میں مبتلا کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر